04:03 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ایئر عربیہ میگا سیل: پاکستان سمیت درجنوں شہروں کیلئے خصوصی آفر

متحدہ عرب امارات کی کم لاگت ایئرلائن "ایئر عربیہ” نے متعدد بین الاقوامی مقامات کے لیے خصوصی میگا سیل کا اعلان کیا ہے، جس میں یکطرفہ کرایے صرف 149 درہم سے شروع ہو رہے ہیں۔

یہ محدود مدت کی پیشکش 28 جولائی سے 3 اگست تک کی بکنگ اور 15 اگست سے 31 اکتوبر کے درمیان سفر کے لیے دستیاب ہے۔

مسقط، بحرین: 149 درہم، ریاض، دمام، کویت: 199 درہم، دوحہ: 354 درہم۔ ابھا، ینبو، طائف سمیت دیگر سعودی شہروں کے لیے بھی کم قیمت کرایے دستیاب۔

ابوظہبی سے روانگی پر

مسقط: 399 درہم، کویت: 398 درہم، سلالہ: 578 درہم،

پاکستان کے لیے بڑی خبر

ایئر عربیہ ابوظہبی نے ملتان اور فیصل آباد کے لیے پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ملتان: ستمبر سے ہفتہ وار پروازیں 2 سے بڑھا کر 5 کر دی جائیں گی۔ فیصل آباد: پروازیں 2 سے بڑھا کر 4 کر دی جائیں گی۔

ایئر عربیہ کا یہ اقدام بجٹ پر سفر کرنے والے افراد کے لیے ایک شاندار موقع ہے، جو کم قیمت میں کئی اہم شہروں کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION